ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

 گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی ہے ، پنجاب میں غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا بھی حکم  دیا گیا ہے۔ 

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبے میں غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم  دیا گیا ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ 

28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنوں کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ  تعمیراتی مقام پر زمینی پانی کے استعمال اور کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔