ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

 ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔ 

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔