ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔

اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی اے کے لیے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ پی آئی اے پر برطانیہ جانے والی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد تھی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم شہروں کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد فوری طور پر پروازوں کے آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم حالیہ دنوں میں برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔