ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی، ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو  الرٹ کر دیا

نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی، ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو  الرٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی متعارف کروا دی جس کے تحت تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو اپنے حساس ڈیٹا اور اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے اپنے آئرس 2.0 سسٹم میں پاس ورڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق، ٹیکس دہندگان کے پاس ورڈ ہر 60 دن بعد خودکار طور پر ختم ہو جائیں گے، جس کے بعد انہیں نیا پاس ورڈ لگانا ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کی حفاظت کرنا ہے۔ ٹیکس گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ میں حروف، اعداد اور علامتوں کا مضبوط امتزاج استعمال کریں۔

اگر کسی ٹیکس دہندہ کا ای میل یا موبائل فون نمبر درست نہیں ہے تو انہیں پاس ورڈ کی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔