ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ  13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ  ، 13 ہزار 322 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔

 دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 6 پیسے پر آ گئی۔