پی ایس ایل 9:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 سال بعد سرفراز کو کپتانی سے ہٹا دیا

 پی ایس ایل 9:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 سال بعد سرفراز کو کپتانی سے ہٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل سیزن 9 شروع ہونے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 سال بعد سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے آٹھ ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی اور سرفراز احمد پی ایس ایل میں سب سے طویل عرصے تک کسی ٹیم کی قیادت کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

سرفراز احمد پی ایس ایل 9 میں بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہونگے  جبکہ دوسری جانب سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔