لاہور، ڈیجیٹل مردم شماری کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کا اہم اجلاس

Digital census,Dc lahore,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کا اہم اجلاس،اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مردم شماری،اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو سپورٹ سنٹرز پر سیکورٹی، میٹیریل کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا ٹاسک دیا گیا،یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کے انتظامات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کے حوالے سے موجود سٹاک کی ویریفیکیشن کریں گے۔

16،19اور 22 فروری کو تین مراحل میں ٹیب تقسیم کیے جائیں گے،لاہور کو مردم شماری کے سلسلہ میں 873 سرکلز اور 8068  بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے.  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس بلا کر سٹاف کو ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کریں.مردم شماری کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز آنے والے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھیں،  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےمسائل کو ساتھ ساتھ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔