لاہور سے 15 ملزم گرفتار؛ چوری شدہ موٹر سائیکلز،پسٹلز،رائفلیں برآمد

لاہور سے 15 ملزم گرفتار؛ چوری شدہ موٹر سائیکلز،پسٹلز،رائفلیں برآمد
کیپشن: arrested 15 culprits
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ڈولفن و پی آر یو کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،مختلف جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کرلیا۔
 ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے 5 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹلز،رائفلز،گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں۔ بادامی باغ،ڈیفنس و کاہنہ سے پتنگ بازی کرنےوالے6 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سےپتنگیں اور ڈور برآمد کرلی گئی۔

 ای پولیس ایپ کی مدد سے 4فیک نمبر پلیٹ و چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔ ملزمان حمزہ،فیاض،رحمان و دیگر کو تھانہ بادامی باغ،مناواں،باغبانپورہ و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ پی ایس ایل کے پر امن انعقاد کے لئےڈولفن و پی آر یو الرٹ رہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer