چوہنگ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دی گئیں

Man injured during dacoity,lahore
کیپشن: Dacoity file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)چوہنگ میں ڈکیتی ، ڈاکوئوں نےمزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا ،نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
 تفصیلات کے مطابق جنید اور وقاص نامی شہری فیکٹری سے واپس آرہے تھے کہ چوہنگ کے علاقے ایڈن گارڈن کے قریب ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری وقاص اور جنید سے دو موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقدی لوٹ لی ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کر کے جنید نامی شہری کو زخمی کردیا ۔زخمی شہری کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔