دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ بند

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاھور ایئرپورٹ اور اطراف غیر متوقع اور شدید دھند کے باعث آنے جانے والی تمام فلائیٹوں کا آپریشن اتوار کی صبح نو بجے تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ھے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دھند کے باعث رن وے اور اطراف حد نگاہ نہایت کم رہ گئی جے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو اتوار صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ھے، ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ھدایت کی ھے کہ لاھور ایئرپورٹ آنے جانے سے پہلے فلائیٹ انکوائری پر رابطہ کر لیں تاکہ مزید پریشانی سے بچا جا سکے۔ لاھور ایئرپورٹ بند ھونے کی وجہ سے فلائیٹ انکوائری کے رابطہ نمبر پر ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور مسافر اپنے آنے جانے والی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کرتے رھے جس میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer