جنید ریاض : میٹرک کے امتحانات 4 مئی، انٹرمیڈ یٹ کے 12 جون سے شروع ہونگے،،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے باقاعدہ اعلان کردیا، میٹرک کےنتائج 31 اگست اور انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اور انٹر کے امتحان کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پی بی سی سی کےمطابق تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک کے امتحانات تیس روز میں لئےجائیں گے،نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔اسی طرح انٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 12 جون سے شروع ہوگا،یہ امتحان بھی تیس روز میں لیا جائے گا، انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
دوسری جانب میٹرک کے طلبا کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی،سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔
لاہور بورڈ کا کہنا ہےکہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین او رطلبہ و طالبات سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔