ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی  میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں،دوسرا میچ سٹیڈیم کی پچ نمبرسات پر کھیلا جائے گا،میچ کے لیے تیار کردہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے،دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے.

دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں فاسٹ باؤلر حسن علی اور بلے باز آصف علی کو موقع دینے پر غور جاری ہے، دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے  پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ  کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے محمد رضوان 104 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری داغ دی،  محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیئرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سنچری کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ  کے اوپنرز نے مستحکم آغاز  فراہم کیا،پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جینیمین ملان تھے جنہیں 44 کے انفرادی سکور پر عثمان قادر نے بولڈ کردیا۔اس دوران پروٹیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

 آخری اوورز میں  فورٹیون اور ڈوئن پریٹورس نے خطرناک حد تک عمدہ بیٹنگ کی اور میچ کو فتح کے قریب تک لے گئے تاہم کامیاب نہ ہوسکے،دونوں نے بالترتیب 17 اور 15 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔مقررہ اوور میں جنوبی افریقہ  166 رنز بناسکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer