سٹی 42: لاہور کے گرین ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نےشہری کوگلادباکرقتل کردیا ۔
40سالہ ضراراحمدکو2ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پرگلادباکرقتل کیا۔ 2ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کرلوٹ مارکی،لاکھوں کی نقدی،زیورات لےگئے مقتول 3بیٹیوں کاباپ،چہرےپرناخن کےنشانات بھی ہیں،پولیس رات کےوقت اٹھی توڈاکوشوہرکاگلادبارہے تھے،بیوہ سلمی بی بی شورمچانے پردونوں ڈاکوبھاگ گئے،بیوہ سلمی بی بی ضراراحمد کی لاش کوپوسٹ مارٹم کےلئےمردہ خانے منتقل کردیاگیا۔
یاد رہے لاہور شہر میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،قتل وغارت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گزشتہ روز سے ایس پی مفخر عدیل،سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی لاپتہ ہیں۔پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے۔