ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں لندن طرز کا ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

لاہور میں لندن طرز کا ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان ہے، جس کے پیش نظر   پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو جدت دینے کا فیصلہ کیا۔

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت اب ہوگی اور بھی آسان، پنجاب حکومت لندن بس کی طرح کا سسٹم لاہور شہر میں متعارف کرائے گی، پنجاب حکومت نے شہر میں انٹرسٹی بس سروس کیلئے ٹیلی میٹک پسنجر سسٹم لانے فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق شہر میں اب ایپ سے شہری اپنی پبلک ٹرانسپورٹ اور اس کے روٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے، شہری آن لائن اپنی ٹرانسپورٹ کے آمد سے متعلق آگاہی بھی حاصل کرسکیں گے جبکہ ٹیلی میٹک سسٹم کے تحت بس ڈرائیور کیساتھ بس کے متعلق بھی معلومات جان سکیں گے، بس سسٹم کو جی پی ایس کے ساتھ لنک کرکے روٹ کی معلومات ملیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگی جبکہ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئندہ مالی سال میں شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر چالان جمع کرانے کیلئے ای ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے چالان ہونے پر شہری موقع پر ہی آن لائن جرمانہ ادا کریں گے اور چالان جمع ہونے کے بعد موقع پر ہی انہیں کاغذات واپس کر دیئے جائیں گے،واضح رہے کہ ابھی شہری چالان جرمانہ بینک میں جمع کرواتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer