ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرض کی خاطر جان نچھاور، کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کی تیسری برسی

فرض کی خاطر جان نچھاور، کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کی تیسری برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) شہداء مال روڈ لاہور کو سلام پیش کرنے کیلئےکیپٹن سید احمد مبین شہید کی والدہ اور سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
 کیپٹن ریٹائرڈسیداحمد مبین شہید  نے مال روڈ پر ایک مظاہرے کے دروان ایس ایس پی زاہد گوندل اور پولیس اہلکاروں کیساتھ جام شہادت نوش کیا، شہید کی قبر پر عزیز واقارب، ایس پی ٹریفک اور وارڈنز کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔
سی ٹی او لاہور نے شہید کیپٹن (ر)سید احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔سی ٹی اولیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔
کیپٹن (ر) سیداحمدمبین شہیدکی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہےکہ ان کےبیٹےنےشہادت کا رتبہ پایا۔ٹریفک پولیس ان کیساتھ کھڑی ہے اور ہمیں فخر ہے۔وارڈنز کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اوراپنے ہیروز کی خدمات اورقربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔