ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایئرلائن کو خواتین پائلٹس کی بھرتی کاعمل جاری رکھنے کا حکم

قومی ایئرلائن کو خواتین پائلٹس کی بھرتی کاعمل جاری رکھنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) قومی ایئرلائن میں خواتین پائلٹس کا 10 فیصد کوٹہ ہے، عدالتی فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پرسماعت،  دورکنی بنچ نے قومی ایئرلائن کو خواتین پائلٹس کی بھرتی کاعمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی آئی اے کی اپیل پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی آئی اے میں پائلٹس بھرتی کیلئے10 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص کرنے کاحکم دے رکھا ہے۔  سنگل بنچ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، پی آئی اے نےاستدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ اور 10 فیصد کوٹہ بھی کالعدم قرار دے۔

عدالت میں متاثرہ امیدوار کومل ظفر اپنے وکیل رائے اختر سلیمان کے ہمراہ پیش ہوئیں، متاثرہ پائلٹ کی امیدوار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سنگل بنچ نے میرٹ پر پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کے 10فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کا حکم دیا۔ اور خاتون پائلٹ بننے کی اہلیت پر پورا اترتی ہے، دورکنی بنچ نے وفاقی حکومت کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث سماعت دوماہ کے لئے ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer