ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا؛ محسن نقوی

سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے سلطان گولڈن کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پرمبارکباد  دی گئی ہے۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔ سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم  ایک بار پھر بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلطان گولڈن نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔  

 چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سلطان گولڈن کا ورلڈ ریکارڈ  پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔