ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ

آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، جو اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ پالیسی ساز بنائے گا۔ ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ اور فارمل سیکٹر نے کہا ہے کہ نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ہو گا اور نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں گے جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔