ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانے راوی پل کی سنی گئی، تعمیر و بحالی  کیلئے ساڑھے 22 کروڑ روپے کا فنڈ منظور

پرانے راوی پل کی سنی گئی، تعمیر و بحالی  کیلئے ساڑھے 22 کروڑ روپے کا فنڈ منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہوریوں کیلئے خوشخبری ،پرانے راوی پل کی سنی گئی پرانے راوی پل کی تعمیر و بحالی،تزئین و آرائش کی منظوری دید ی گئی۔
پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 22کروڑ کےفنڈز کی منظوری دی،فنڈز سے نئی سفالٹ کارپٹنگ ، ایکسپینشن جوائنٹس نئے لگائے جائیں گے۔ایل ڈی اے نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو بھجوائی تھی۔
پنجاب کابینہ سےایل ڈی اے کےپرپوزل کو منظور کیا گیا ،ایل ڈی اے نے موجودہ فور لین ٹریفک کیلئے برج کی تعمیر و بحالی تجویز کی تھی۔اس وقت چار لین ٹریفک جبکہ 2لین میٹرو بس کے لئے مختص ہیں۔
بھاری ٹریفک کے گزرنے سے پرانا راوی برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔راوی برج پر ایکسپیشن جوائنٹس بھی اپنی مدت پوری کرچکے۔ایل ڈی اے منظوری کے بعد پی سی ون پی اینڈ ڈی بھجوائے گا۔
منصوبے کی فنڈنگ حکومت پنجاب سے لی جائے گی۔پل کی تعمیر و بحالی کا کام ایک ماہ میں ایل ڈی اے کرے گا۔