ویب ڈیسک:اسرائیل کی غزہ میں آٹے کے ٹرکوںکو لوٹنے کی مبینہ کوشش کے دوران بمباری سے کم از کم 13 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس میں امدادی قافلے کے 13 محافظ، کمال عدوان ہسپتال کا سینئر ڈاکٹر بھی جاں بحق ،
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کو اسرائیل کےمختلف فضائی حملوں میں کم از کم71 فلسطینی شہید، 99 زخمی ہوگئے۔نصیرات کیمپ پر پھر حملے کے دوان 33 فلسطینی جان سے گئے۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ اورشام میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے شاہ عبداللہ اورترکیہ کے صدرطیب ایردوان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ممکنہ معاہدے اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔