ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.28 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 636 پوائنٹس بڑھ گئے اور انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 67 ہزار 67 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن کاروباری اسی طرح جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ اس وقت 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 66 ہزار 815 پوائنٹس پر آ گیاہے

Ansa Awais

Content Writer