نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

Nawaz sharif,Pakistan,Khawaja asif,Janauary,City42
کیپشن: Nawaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی قائد نواز شریف کو لاہور کے بجائے اسلام آباد لینڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی معاملات درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قانونی چیلنجز درست ہوگئے تو نوازشریف واپس آجائیں گے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسا پاکستان میں کوئی سیاستدان نہیں ہے، وہ با اثر شخصیت ہیں ،لوگ محبت کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بریت کے بعد عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کی واپسی سے قبل مریم نواز کی واپسی ہوگی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی واپسی کااعلان لندن سے ہوگا، نواز شریف جنوری میں واپس آئیں گے۔