ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر کار حادثے میں ہلاک ہوگئی

TikTok
کیپشن: TikTok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا کی معروف ٹک ٹاک اسٹار فلوریڈا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی مقبول شخصیت 21 سالہ علی ڈولین ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔علی ڈولین نے اپنی ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب شہرت کمائی اور مداحوں کی جانب سے انہیں کافی پسند کیا جاتا تھا۔ 
پولیس نے کار حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور توقع ہے کہ جلد اس سلسلے میں اہم معلومات شیئر کی جائیں گئی۔علی ڈولین کے مداحوں نے انکی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، علی ڈولین کے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670940909-4952.jpg