اتحادی جماعت حکومت سے ناراض ہو گئی

اتحادی جماعت حکومت سے ناراض ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادی جماعت بی این پی حکومت سے ناراض ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق حکومتی رویے سے نالاں سرداراختر مینگل نے اتحاد سے علیحدگی پر غورومشاورت شروع کر دی،سرداراختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت سے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر سردار اختر مینگل ناراض ہیں، وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوگی۔

ذرائع کاکہناہے کہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار کیاتھا۔