ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ ریم پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں، پھر کیا ہوا؟

Alizeh Shah ramp walk
کیپشن: Alizeh Shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ اپنی بہترین اداکاری کی بدولت نہ صرف مقبول ہوئی بلکہ صلاحیت کا لوہا بھی منوایا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں برائیڈل ویک کے آخری روز حسیناؤں نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے، اداکاراؤں کی انٹری نے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔ برائیڈل ویک کے آخری روز گلوکار شازیہ منظور کے گانے ”چن میرے مکھنا“کے دوران علیزے شاہ ریمپ پر واک کیلئے آئی اور انہوں نے زبردست ڈانس کیا جس پر شرکا نے انہیں خوب داد دی.

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برائیڈل شو کی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر واک کرنے کے بعد اداکارہ علیزے واپس آرہی تھیں تو گلوکارہ شازیہ منظور ان کو پکڑ کر ساتھ لے جارہی تھیں کہ اس دوران وہ لڑکھڑاتے ہوئے نیچے گر گئیں۔ شازیہ منظور نے انہیں سہارا دے کر اٹھاتی اور تھپکی دیتی ہیں۔