عابد چودھری: شفیق آباد میں گھر سے تاجر کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق متوفی سجاد نے سمن آباد میں کار شوروم بنا رکھا تھا، پولیس کا کہنا سجاد کمرے میں اکیلا ہی موجود تھا اور کرسی پر مردہ پایا گیا۔ دروازہ توڑ کر لاش کمرے سے نکالی گئی۔
ادھر فیکٹری ایریا میں والٹن روڈ پر گھر سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے لڑکی جاں بحق ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ 25 سالہ ناصرہ کی بیڈ کے نیچے سے لاش برآمد ہوئی، مقتولہ ناصرہ کی تین سال قبل سلیم سے شادی ہوئی تھی،
پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔