پی آئی سی کی ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج معالجہ بحال

پی آئی سی کی ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج معالجہ بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء گردی کا واقعہ، 3روز بعد پی آئی سی کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کاعلاج معالجہ بحال، ڈاکٹرز اور سٹاف پی آئی سی ایمرجنسی میں مریضوں کی دیکھ بال میں مصروف ہوگئے، سانحہ کے شہدا کی یاد میں یادگار بنا دی گئی۔

وکلا گردی کے باعث پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہونے والی توڑ پھوڑ کے بعد اس کی مرمت کا کام مکمل ہونے پر تین روز سے بند ایمرجنسی کو علاج کیلئے کھول دیا گیا ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور عملے نے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔

سانحہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سول سوسائٹی نے شمعیں روشن کرکے سروسز ہسپتال سے پی آئی سی تک ریلی نکالی جس میں سٹوڈنٹس، ڈاکٹرز، نرس اور پیرامیڈیکس سمیت شہریوں نے شرکت کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر پی آئی سی کے ایمرجنسی گیٹ پر بنائی گئی یادگار شہدا پر شمعیں رکھی گئیں۔