پی آئی سی حملہ کیس، پولیس کو اہم ثبوت مل گئے

پی آئی سی حملہ کیس، پولیس کو اہم ثبوت مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پی آئی سی میں وکلا کی جانب سے ہلڑبازی، توڑ پھوڑ اور گاڑیوں جلانے سمیت دیگر تمام فوٹیجز سیف سٹی اتھارٹی نے تفتیش کے لیے لاہور پولیس کو فراہم کردی گئیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی آئی سی کیس کی تمام ویڈیوز پولیس اور متعلقہ اداروں کو فراہم کردیں ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی نے پی آئی سی حملہ کیس کی 20 گھنٹے کی ویڈیوز پولیس کو فراہم کی گئیں۔ حملے کے آغاز سے اختتام تک کے تمام پہلوؤں کی ویڈیوز پولیس کے حوالے کی گئیں۔

ویڈیوز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تفتیش میں مددگار ثابت ہونگی۔ فوٹیجزکی مدد سے ہنگامی آرائی اور فائرنگ کرنے والے عناصر کی شناخت ہوسکے گی۔