ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ کے بعد نواں کوٹ میں پولیس پر فائرنگ؛3 اہلکار زخمی

بادامی باغ کے بعد نواں کوٹ میں پولیس پر فائرنگ؛3 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع؛ بادامی باغ کے بعد نواں کوٹ کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ۔
نواں کوٹ میں فائرنگ سے 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ 
زخمی پولیس اہلکار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیے ۔ 
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

نواں کوٹ میں فائرنگ سے 3پولیس اہلکار زخمی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے ۔ زخمی پولیس اہلکار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیے گئے ۔
 پولیس کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،واقعہ میں ریحان بٹ اور اسکے ساتھیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے،ریحان بٹ نے کچھ دیر پہلے بادامی باغ میں 2پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔
نواں کوٹ میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر فائرنگ کی،اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے، ایک حملہ اور شلوارقمیض اوردوسرا  پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا۔