بابر شہزاد ترک:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کی سہولت کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک فعال رہے گا۔نوٹس کے مطابق رہ جانے والے امیدوار اس مدت کے دوران مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا حق محفوظ ہے۔کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ہے۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق پبلک نوٹس ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی بھجوا دیا ہے۔