ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر، ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا

یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر، ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر، ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ لندن سے شیفیلڈ تک وسطی انگلینڈ کے علاقوں کے لیے امبر ہیٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث صحت، توانائی اور جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شدید گرمی اور کم بارش کے باعث برطانیہ میں خشک سالی کی صورتحال بھی مزید سنگین ہوگئی۔

میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران براہ راست شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو متاثر کر رہا ہے۔