افشاں رضوان: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچا جیل روڈ، ٹاؤن شپ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانےکاامکان اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
بارش کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس سے کچھ ریلیف ملا، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔