ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال ٹاؤن میں 10 سے 15 افراد کا دکان پر دھاوا، لاکھوں کا نقصان

اقبال ٹاؤن میں 10 سے 15 افراد کا دکان پر دھاوا، لاکھوں کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فارن یامین:اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک مارکیٹ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 10 سے 15 افراد نے دکان میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکاندار مقصود علی کے مطابق لڑائی جھگڑا طارق پلازہ کریم بلاک میں ہوا، جس کے دوران تشدد سے وہ اور ان کا ورکر مصطفیٰ زخمی ہوگئے۔

 دکاندار کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

مزید برآں، مقصود علی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان دکان سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے بھی لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرا دی ہے۔