ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری شدید مشکلات کا شکار

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری شدید مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اسرار خان: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وحدت کالونی کی مختلف آبادیوں میں گزشتہ رات 10 بجے سے بجلی بند ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث انہیں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے، جبکہ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔