ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کوہ پیما کےٹوفتح کرنے بعد واپسی پر حادثہ میں فوت ہو گئی

 چینی کوہ پیما کےٹوفتح کرنے بعد واپسی پر حادثہ میں فوت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چینی کوہ پیما گوان جنگ منگل کی رات دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے اترتے ہوئے گرنے والے پتھروں کی زد میں آکر فوت ہوگئیں۔

 چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔

گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو  کی چوٹی کو کامیابی سے سمِٹ کر لیا  تھا،  واپس آتے ہوئے پتھر گرنے کا حادثہ ہو گیا۔ یہ حادثہ منگل کی شب کیمپ ون اور  ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔

الپائن کلب کے بیان میں کہا گیا،  ’ یہ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو کہ پتھروں کے گرنے کے لیے بدنام  جگہ ہے،’ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ گوان پیر کے روز کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔’

الپائن کلب کے بیان میں کہا گیا کہ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ دیگر کوہ پیما جو اسی دن کے ٹو کی چوٹی پر پہنچے تھے، اب بحفاظت بیس کیمپ واپس جا رہے ہیں، پیر کو 32 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کی تھی۔

 ایلیٹ ایکسپیڈ، امیجن نیپال، سیون سمٹ ٹریکس اور الپنسٹ کلائمر ایکسپیڈیشن کی ٹیموں نے پیر کی صبح کامیابی سے کے ٹو کو سر کیا تھا۔ ان میں گوان بھی شامل تھیں۔

واپسی کے سفر کے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر کے ساتھ لکھا،"K2 کیمپ 2 پہنچےا، پہلی بار کلائم ہاؤس کی چمنی(岩石烟囱)، میرا بیگ اس علاقے میں آگے بڑھنے میں رکاوٹ بنتاہے، تقریباً پوری توانائی استعمال کرواتا ہے!
لمبا آرام کریں گے راستے میں چڑھتے رہیں گے۔  توانائی کیسے بچائی جائے، اللہ کا شکر ہے (گھروں کی چمنی) زیادہ دیر نہیں، چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، آخر کار ہم منزل حاصل کر ہی لیں گے!"

اس سے پہلے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا،  کے ٹو سمِٹ کرنے کے لئے موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس پوسٹ  میں انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ دس مزید دنوں کے بعد گھر واپس پہنچ جائیں گے۔