سٹی42: مذہبی تہوار نے گوشت کی فروخت بند کروا دی۔
انڈیا کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے مرکزی شہر بنگلور میں گوشت بیچنے پر ایک دن کیلئے پابندی لگا دی گئی۔
دکن ہیرالڈ نے 13 اگست کو ایک مختصر اپ ڈیٹ پوسٹ کیا، جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ بی بی ایم پی نے کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر 16 اگست کو بنگلورو میں گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔بی بی ایم پی(بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے) ریاستی دارالحکومت بنگلور کی میونسپل کارپوریشن کو کہتے ہیں جو بنگلور کے شہری بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے انتظام اور انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس مختصر پوسٹ میں مزید تفصیلات نہیں کہ پرسوں 16 اگست کو گوشت بیچنے پر پابندی صرف بنگلور میں نافذ ہو گی یا یہ پوری ریاست کیلئے ہو گی۔ پابندی کی مدت، یا مستثنیات ابھی واضح نہیں ہیں۔
بی بی ایم پی نے پہلے دیگر تہواروں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں جاری کرتی رہی ہے۔
2021 میں، BBMP نے کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر 30 اگست کو بنگلورو میں جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی،اس روز تمام مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند کرنا پڑا تھا۔ 2022 میں، گنیش چترتھی (31 اگست) پر بھی گوشت بیچنے پر پابندی کی اطلاع دی گئی تھی۔