ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے؛ آصفہ بھٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے؛ آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔ 

ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں، جس کے سبب لاکھوں لوگ بے روزگار اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں، یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے۔ 

 یاد رہے کہ رواں ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔