ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے گزارا الاؤنس اور زکوٰۃ جاری کر دی

محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے گزارا الاؤنس اور زکوٰۃ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اور انہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
محکمہ زکوٰۃ نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔

سیکریٹری زکوٰۃ عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔