ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اینکرپرسن وسیم بادامی خطرناک بیماری میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل

معروف اینکرپرسن وسیم بادامی خطرناک بیماری میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اینکرپرسن اورصحافی وسیم بادامی نے اپنی بیماری سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

وسیم بادامی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک افسوسناک خبر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی طبیعت کی ناسازی سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

وسیم بادامی نے اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کینولا لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں ڈینگی بخار اور سائنوس (ناک، سر اور چہرے کی سوجن) کی تکلیف کا شکار ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاؤں میں یاد رکھیں۔