پی ٹی آئی کے جھنڈے بیچنے پرصحافی گرفتار

 پی ٹی آئی کے جھنڈے بیچنے پرصحافی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیدتنویرنقوی : کھاریاں میں تھانہ گلیانہ کی حدود باغانوالہ میں اشفاق شاہین نامی صحافی کو پی ٹی آئی کے جھنڈے بیچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صحافی اشفاق شاہین نے روزگار کے سلسلہ میں موضع باغانوالہ کے قریب دُکان بنا رکھی ہے، وہ جشن آزادی کے بیج، سٹیکر اور جھنڈے وغیرہ بیچتے ہیں۔

 پولیس تھانہ گلیانہ نے صحافی کو دوکان سے گرفتار کیا اور جھنڈے برآمد کر لیے۔ 

صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پرانا سٹاک 2018کے الیکشن ٹائم بھی پڑا ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کے چند جھنڈے پڑے ہوئے تھے، تھانہ گلیانہ نے دُکان سے کسی اسلحہ کی کھیپ کی مانند برآمد کیا اور اشفاق شاہین سمیت جھنڈے تھانے لے گئے، پولیس بضد ہے کہ پرچہ دینا ہے جھنڈے بیچنے کا۔