تمام جماعتوں کا انوارالحق کاکڑ پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif, City42, Anwar Kakar,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:  وزیراعظم شہبازشریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے، میاں شہباز شریف نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا، بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا ۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔ ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ دعا گو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔