ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے روس سے خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔

ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ پاکستان ریفائنریز نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد سے زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔فرنس آئل کم قیمت پر ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی تیل سے مٹی کا تیل اور جہازوں کیلئے جیٹ فیول بہت کم نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری نے سابق وزیر مملکت مصدق ملک کے اصرار کے باوجود سارے روسی تیل کی ریفائننگ سے فی الحال معذرت کر لی کیونکہ ایک بڑی ریفائنری نے روسی تیل ریفائننگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔

واضح رہےکہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق 11 اور 26 جون کے 2 جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا، روسی تیل آنے کے بعد  چہ میگوئیاں ہورہی تھیں کہ پٹرول سستا ہوجائے گا لیکن اب اُس کی امید بھی ختم ہوگئی۔