ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات ،نوجوان گرفتار

 راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات ،نوجوان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صادق آباد میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

صادق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نےعلی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کی تھی۔ ڈی پی او رحیم یارخان نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ ڈی پی او نے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھیں۔اعداوشمارکےمطابق صوبے میں رواں سال 8 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 168 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 52 کیسز ذیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق صرف گوجرانوالہ میں 50 کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 23 جبکہ سرگودھا میں زیادتی کے 27 واقعات رپورٹ ہوئے۔

خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے باوجود محکمہ پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ صوبے میں خاتون اے آئی جی جینڈرسیل کا عہدہ تشکیل دیا جاسکا نہ کوئی افسر تعینات کی جاسکی۔جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کے دعووں کے برعکس صورتحال کا اندازہ خواتین آفیسرز کی تعداد اور افسران کی تعیناتی سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer