خاتون کی تیندوے کو راکھی باندھنے کی پوسٹ وائرل

women tied rope in India
کیپشن: women tied rope
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ان دنوں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایک خاتون کی تیندوے کو راکھی باندھنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ریاست راجستھان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون رکشا بندھن کے موقع پر تیندے کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بظاہر یہ تیندوے کا بچہ ہے جسے خاتون آسانی سے راکھی باندھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں جس میں کسی نے اسے جانور سے محبت قرار دیا تو کسی نے اسے خطرناک عمل کہا۔

Ansa Awais

Content Writer