ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے خوشخبری، صدر پاکستان نے زبردست اعلان کردیا

President Arif Alivi
کیپشن: President Arif Alivi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی پر وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر  قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 15سال سزاکاٹنےوالے65سالہ قیدیوں اور 10سال سزاکاٹنےوالی60سالہ خواتین قیدیوں کی سزا معاف کردی گئی جبکہ 20سال قید کاٹنےوالے قیدیوں کی باقی ماندہ سزامعاف کردی گئی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی،اغوا اور زناکےقیدیوں پرنہیں ہوگا.
ذرائع کے مطابق سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کےآرٹیکل 45 کےتحت کی گئی، پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں پانچواں حصہ کمی کی جائے گی تاہم سزائےموت کے قیدیوں پرسزاؤں میں کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔ 

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہےکہ سزاؤں میں کمی قیدیوں کیلئے خوشی کاباعث ہے۔