ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔
آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے 28 ستمبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہے جبکہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے خائف نظر آتے ہیں۔
حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سیاسی قیادت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل تحفظات دور کئے جانے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔
آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی راہداریوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کئے جانے پر مشاورت کی بھی بازگشت ہے تو ہمایت کے باوجود سیاسی جماعتیں اس بل کو فلورکرنے سے کترا رہی ہیں۔