(علی رامے)پنجاب میں 25 فیصد سپیشل الاؤنس کس کو ملے گا اور کس کو نہیں ؟محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹ جنرل پنجاب کو مزید وضاحت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ،ایوان وزیر اعلی ،پولیس، عدلیہ ،ڈاکٹر اور نرسز کو سپیشل الاؤنس نہیں ملے گا۔سول سیکرٹریٹ ،گورنر ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے افسران یہ الاؤنس نہیں لے سکیں گے ۔
محکمہ مواصلات میں آرکیٹیکچر آفیسرز اور ملازمین الاؤنس لینے کی دوڈ میں باہر ہیں۔ایم پی ڈی ڈی میں ٹریننگ لینے والے افسران کو بھی سپیشل الاؤنس نہیں ملے گا ۔پراسیکیوٹر جنرل کے افسران اور ملازمین ،ہائی وے پیٹرولنگ سٹاف اور افسران ،جیل خانہ جات ،اٹارنی جنرل آفس میں کام کرنے والوں ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ،ٹیکنیکل الاؤنس لینے والے انجینئنرز کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا جبکہ سی ٹی ڈی ،سپیشل ایجوکیشن ،،بم ڈسپوزل سکواڈ کے افسران بھی سپیشل الاؤنس نہیں لیں سکیں گے ۔