لاہور پارکنگ کمپنی کو آخری وارننگ جاری

لاہور پارکنگ کمپنی کو آخری وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: پنجاب حکومت لاہور پارکنگ کمپنی کی ناقص کارکردگی سے تنگ آ گئی، ایک ہفتے میں ریونیو اور کارکردگی بہتر بڑھانے کا تفصیلی پلان نہ دینے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی وارننگ دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق سابقہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پارکنگ کے انتظامات بہتر بنانے، ریونیو کمانے اور قبضہ گروپوں کے خاتمے کے لئے لاہور پارکنگ کمپنی قائم کی تھی لیکن کمپنی ناقص کارکردگی کے باعث نہ تو خاطر خواہ ریونیو کما سکی اور نہ قبضہ گروپوں کا خاتمہ کیا جا سکا۔

 ذرائع  کے مطابق پنجاب حکومت کے اجلاس میں لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی زیر بحث آئی جس میں پنجاب حکومت نے لاہور پارکنگ کمپنی انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ایک ہفتے کی آخری مہلت دے دی ہے، ایک ہفتے میں ریونیو اور کارکردگی بہتر کرنےکا تفصیلی پلان جمع نہ کروانے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی سیکشن 32 کےتحت وجود میں لائی گئی، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن پارکنگ کمپنی کے سو فیصد شئیرز کی مالک ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تھرڈ شیڈول کے مطابق پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔

 

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا استحقاق ہے کہ پارکنگ کمپنی کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے یا موجودہ صورت میں آپریشن کی اجازت دے۔

 

              

Shazia Bashir

Content Writer