جنید ریاض : ٹیوٹا پنجاب کا فیس بک کے تعاون سے صوبہ بھر سے 2500 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ،ٹیوٹا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نیو سکلز" ایکو سسٹم" پروگرام میں تربیت فراہم کرے گا۔
ٹیوٹا پنجاب نے فیس بک کے تعاون سے 2500 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ٹیوٹا نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نیو سکلز" ایکو سسٹم" متعارف کرادیا ہے ۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے فیس بک کے نمائندوں سے آن لائن میٹنگ کی۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ فیس بک کے تعاون سے خواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی،تربیتی ورکشاپ میں خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھائی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر سے 2500 خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی-
یاد رہے یہ اپنی نوعیت کی پہلی تربیت ہے جس کے لیے فیس بک کی ٹیم جلد پاکستان آ رہی ہے اور پہلے مرحلے میں ورکشاپ کراچی، لاہور اور پشاور میں منعقد کی جائیں گی۔ فیس بک کے شی بزنس پروگرام کے تحت اس کورس میں تین سطح کی ٹریننگ ہوں گی۔ پہلے مرحلے ان خواتین کو ٹرین کیا جائے گا جن کو فیس بک کی زیادہ معلومات نہیں، پھروہ خواتین جو پہلے سے ہی بزنس کی لیے فیس بک کا استعمال کر رہی ہیں اور آخر میں فیس بک کی ماہر کاروباری خواتین جن کو ایڈوانس لیول کی تربیت خود فیس بک کی ٹیم دے گی۔