ماں کے ساتھ شاپنگ کیلئے جانیوالا نوجوان کروڑ پتی بن گیا

ماں کے ساتھ شاپنگ کیلئے جانیوالا نوجوان کروڑ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قدرت جب مہربان ہوتی ہے تو غریبوں کو بھی مالا مال کردیتی ہے،انسان کی قسمت بدلنے اور خراب کرنے  میں چند لمحے ہی کافی ہوتے ہیں،ایک نوجوان کی زندگی میں ایسا لمحہ آیا کہ اسے امیر کرگیا۔

 امریکی ریاست ورجینیا میں ایک شہری سپر مارکیٹ میں اپنی ماں کا انتظار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی لاٹری جیت گیا۔ہربرٹ سریگ نامی شہری سپر مارکیٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ سامان کی خریداری کیلئے گیا تھا، اس کی ماں سامان کی خریداری میں مصروف تھی اور وہ اس کی واپسی کا انتظار کر رہا تھا اسی دوران اس کی 2 لاکھ ڈالرز (3 کروڑ 36 لاکھ روپے) کی لاٹری جیت گیا۔

ہربرٹ سریگ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سوچا کہ وقت گزارنے کیلئے لاٹری ٹکٹ ہی سکریچ کرلیتا ہوں، ٹکٹ سکریچ کیا تو پتا لگا کہ میری تو 2 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا ہے۔

یاد رہے کہ  ایک خوش قسمت کان کن دیکھتے ہی دیکھتے  ارب پتی بن گیا ۔ جس نے تنزانائٹ نامی بیش قیمت پتھر دریافت کیا ہے۔ تنزانائٹ ایک ایسا پتھر ہے جو صرف شمالی تنزانیہ میں پایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے زیور بنائے جاتے ہیں۔یہ زمین پر پائے جانے والے سب سے زیادہ نایاب پتھروں میں سے ایک ہے اور ایک مقامی ماہر ارضیات کے اندازے کے مطابق اس پتھر کی سپلائی شاید اگلے 20 برس تک مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔اس قیمتی پتھر کی خاص بات اس کا مختلف رنگوں کا مجموعہ ہونا ہے جن میں سبز، جامنی، سرخ اور نیلا شامل ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer